ملک بھر میں یکم مئی یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

ٹیکس وصولی بڑھنے سے غریب محنت کشوں کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ ملک بھر میں ہر سال یکم مئی یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانا اور شعور بیدار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یوم مزدور کی مناسبت سے محنت تنظیمیں ریلیوں مظاہروں اور جلسہ جلوسوں کا بھی اہتمام کرتی ہے۔ یوم مزدور کا دن مزدوروں کے ساتھ یوم یکجہتی کا دن ہے مزدوروں کے مسائل و مشکلات میں اضافہ حکومت وقت کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے مزدوروں کے مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن مزدور طبقہ بنیادی سہولیات کی فراہمی سے محروم ہے جو قابل افسوس ہے۔ یوم مزدور کے موقع پر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نےاردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں جس تیزی سے کمی ہوئی ہے اس سے مزدوروں کی تنخواہ میں مزید کمی آگئی ہے جس کی وجہ سے مزدور پریشانی میں مبتلا ہے حکومت کو چاہیے کہ مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کریں تا کہ مزدوروں کے مسائل و مشکلات میں کمی اسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں