یونیورسٹی آف سوات میں زمہ دارانہ صحافت کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، رجسٹرار امتیاز علی پرووسٹ فدا حسین اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پریونیورسٹی آف سوات میں “ذمہ دارانہ صحافت” کے موضوع پرکانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آزادی صحافت کا تقاضا ہے کہ معاشرتی مسائل کوصحافتی اصولوں پرپرکھتے ہوئے اجاگر کیا جائے۔ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے حوالے سے کانفرنس یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس سوسائٹی سواست وفوٹو ویڈیوکلب کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، ٹریژرر فیاض احمد، رجسٹرار امتیاز علی، پرووسٹ فدا حسین، ڈپٹی پرووسٹ صغیر احمد، سوسائٹی کی آگنائزر سعدیہ یونس، سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبا وطالبات نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر سینئر صحافی جیو نیوز ملاکنڈ ڈویژن کے بیوروچیف محبوب علی نے صحافت کے عالمی دن کے بارے میں خصوصی لیکچر دیا اور ورلڈپریس فریڈم ڈے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیامیں 30واں عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد صحافت اورصحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا اور مختلف حکومتوں کو مسائل کوحل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پرآمادہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر چہ پاکستان میں کئی پڑوسی ممالک کی نسبت صحافت کافی حدتک آزادہے تاہم ملک کے جومعروضی حالات ہیں ان میں اکثر وبیشتر صحافیوں کی زندگیوں کوخطرات بھی لاحق ہوتے رہتے ہیں اس ضمن میں رپورٹرز ویتھ آوٹ بارڈرکی رپورٹ کے مطابق پاکستان صحافت کے حوالے سے دنیاکی10خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے محبوب علی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہمیں اکثر صحافت کی جس رخ کی عکاسی ہمیں نظر آرہی ہے وہ اصل صحافت نہیں ہے بلکہ اس قسم کے طرز عمل کا بنیادی مقصد زیادہ تر مخالفین کی کردارکشی کرنا ہوتا ہےنوجوان نسل خاص کر صحافت کے شعبہ سے وابستہ طلبہ کوچاہیئے کہ وہ روایتی میڈیاکے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی صحافتی اصولوں پر کاربند رہنا سکھیں۔ انہوں نے صحافیوں پرپڑنے والے مختلف قسم کے دباوکی تفصیل اپنی تدریسی تحقیق کی روشنی میں بیان کی۔اس موقع پرسوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر مہمان مقررمحبوب علی اورشیرین زادہ کو شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ صحافت کی آزادی کے حوالے ویڈیو گرافی میں سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ وقاص قریشی اور فوٹو گرافی میں شعبہ صحافت کے ارشدجان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں