پی ٹی ائی اپنی سیاست نظریے اور منشور کے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آئی یس پی آر کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کا اعلامیہ زمینی صورتحال کے ادراک پرمبنی نہیں، ہم انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی سے عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکے کے مخالف رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیاسی نظریے اور فلسفے کو عوام میں غیر معمولی تائید ملی، پی ٹی آئی اپنی ساخت، نظریے اور منشورکے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے جو پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پرکاربند رہ کر مقاصد کے حصول پریقین رکھتی ہے، پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عوامی ردعمل بہت سے عوامل سے جڑا ہے، ماورائے قانون اقدامات اور معیشت کی تباہی نے بھی تلخی پیدا کی، عمران خان نے شفاف انتخابات کے ذریعے سیاسی وانتظامی بحران کا حل پیش کیا، پی ٹی آئی افراد اور اداروں کویکساں طورپرقانون کی تابعداری کا پابند سمجھتی ہے۔
