ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: ایس ایچ او ہڑپہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ، ٹاوٹوں کا تھانہ میں داخلہ بند، آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فوری مقدمات درج
ایک ماہ میں 92 مقدمات درج، متعدد منشیات فروش، چور، ڈکیت گینگ گرفتار
ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ زیدانجم آرائیں کی تھانہ ہڑپہ میں تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں عروج پر، متعدد منشیات فروش گرفتار، الگ الگ مقدمات درج۔ چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، جھنگ و دیگر شہروں کے ڈکیت گینگ گرفتار۔ قبحہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد تتلیوں و اوباشوں کو دھر لیا، عوامی پولیسنگ کے تحت آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فوری مقدمات کا اندراج یقینی اور فوری انصاف کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد، دھاڑیاں بند ہونے پرکام چور تفتیشی افسران ایماندار محنتی کرائم فائٹر ایس ایچ او سے پریشان، عوامی ایس ایچ او ایک اور احسن اقدام تھانہ میں ٹاوٹوں کا داخلہ بند، سیاست کی آڑ میں پولیس پر دباؤ ڈالنے والوں کو کھلا چیلنج میرٹ پر زیرع ٹالرینس پالیسی کے تحت عمل پیرا، ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ زیدانجم آرائیں نے نور نظر میڈیا گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے اور اپنے خون کے آخری قطرے تک جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرونگا۔ جرائم پیشہ عناصر خواہ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں عام عوام و سائلین کو انصاف ہوتا نظر آئے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں بھی انسان ہوں تھانہ میں نفری کی تعداد بھی کم ہے اور ایریا بھی بہت زیادہ ہے یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ جرائم مکمل طور پر ختم کردیا ہے البتہ میری تعیناتی کے بعد جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ زیدانجم آرائیں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
