ملک کی معیشت پہلے سے تباہ و برباد ہوئی ہے اب تو ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ٹیکسوں سے تنگ آکر اپنے کلینکس بند کر رہے ہیں۔صوبائی صدر ہومیوپیتھک خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سوسائٹی آف ہومیوپیتھس خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر سلیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ دور حکومتوں یعنی سالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے ساتھ بہت ظلم کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومتوں سے پہلے ہومیوپیتھک ڈاکٹر پروفیشنل ٹیکس 2000 روپے جمع کرواتا تھا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں یہ ٹیکس 10,000روپے کر دیا گیا پھر وزیراعلیٰ محمود خان کے دور حکومت میں پروفیشنل ٹیکس میں ظالمانہ اضافہ کر کے 30,000 روپے کر دیا ہے۔ ظلم و جبر کا بھی کوئی حد ہوتا ہے۔خود پاکستان کے لیڈرشپ اور وزیروں مشیروں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینیٹروں، وزیراعلیٰ ۔صاحبان نے اپنی عیاشیاں اور مراعات کم نہیں کی البتہ غریبوں پر ٹیکس میں اضافے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ کس منہ سے ووٹ مانگنے آئیں گے۔ انکی ناقص کارکردگیوں اور ظلم کی وجہ سے اب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن والے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں ٹیکس وصولی پر تنگ کرتے ہیں اور لاکھوں روپے کی ٹیکس رسیدیں دیتے ہیں۔ ملک کی معیشت پہلے سے تباہ و برباد ہوئی ہیں۔ اب تو ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ٹیکسوں سے تنگ آ کر اپنے کلینکس بند کر رہے ہیں اور پاکستان سے باہر جاںے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کیونکہ انکم ہے ہی نہیں اور ٹیکس پے ٹیکس لگائیں حا رہے ہیں۔
