ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال)محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ساہیوال کی غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائیاں جاری۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ زراعت ساہیوال محمد حیدر ہمراہ ڈاکٹر اویس زراعت آفیسر پی پی چیچہ وطنی نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کی ہدایت پر غیر قانونی زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروادی۔ملزم غازی آباد روڈ چیچہ وطنی پر زائد المیعاد زرعی ادویات فروخت کر رہا تھا۔کاروائی کے دوران 90 ہزار روپے ہے کی غیر قانونی زرعی ادویات تھانہ چیچہ وطنی صدر میں بمعہ درخواست بطور مال مقدمہ کے ساتھ جمع کروا دی۔دوران کاروائی اڈا غازی آباد ، اڈا کھوی ، اڈہ 6/11L سے مختلف زرعی ادویات کے نمونہ جات بھی حاصل کیے جن کا رزلٹ آنے پر مزید قانونی کاروائی کی لائی جائے گی ۔
