ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی خصوصی ہدایت پر شہر کی 3 بڑی سڑکوں فتح شیر روڈ، ہائی اسٹریٹ اور علامہ اقبال روڈ کی تعمیر نو 30جون تک مکمل ہو جائے گی جس سے ہزاروں شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ تینوں سڑکیں پسپ پروگرام کے تحت مکمل کی جا رہی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں گرلز کالج روڈ، فرید ٹاؤن روڈ، لیاقت روڈ، چرچ روڈ، جیل روڈ اور گلستان روڈ کی بھی تعمیر نو کی جائے گی۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت ہونے والے پسپ پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی۔جس میں ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، اے سی جنرل وقاص ظفر، میونسپل آفیسر غلام عباس اور پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد خان نے بھی شرکت کی۔
