کسی کو بھی شہدائے کی قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔صوبائی رہنما مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ فاطمہ ادیس)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی رھنما صفدر خان باغی کا کہنا ہے کہ شہید کی جو موت ھے وہ قوم کی حیات، لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ھے۔پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے کہا آج یوم تکریم شہدائے پاکستان ملک بھر میں منایا جا رہا ھے۔انہوں نے کہا سابق وزیر اعظم و مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین،مرکزی سنیئر نائب صدر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ،پنجاب جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر صدر پنجاب چوہدری سرور حسین ،مرکزی جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ,مرکزی ویمن وینگ صدر ایم این اے فرخ خان آپا، مرکزی ترجمان ملک مصطفی کی خصوصی ھدایات پر خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کو بڑی عقیدت و احترام سے منایا جا رھا ہے۔شہدائے پاکستان کے لئے خصوصی طور فاتح خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ ریلیاں نکالی گئی ۔آج یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریبات مین بھر پوری انداز میں شرکت کر ہی ھے۔ پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ صوبائی رھنما صفدر خان باغی کی زیر قیادت میں علاقہ عمائدین کارکنان ورکرز اپنے شہدائے کی عظیم لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ھے۔صوبائی رھنما صفدر باغی نے ریلی میں اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ کسی کو بھی شہدائے کی قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،پوری پاکستانی قوم شہداء اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی احسان مند اور مقروض رہے گی۔ صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے مرکزی صدر قائد چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے پیغام دیتے ھوئے کہا شہداء ہمارے مادر وطن عزیز کے اصلی ہیروز اور فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے انشاءاللہ۔ آج پوری قوم بالخصوص خیبر کے دارلخلافہ پشاور کےدیگر علاقوں میں عوام ان عظیم شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کررھے ہیں۔صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے کہا شہداء کی لازوال قربانیاں وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ رہیں گی اور انکے لہو کی قربانیوں خو راگا نہی جانے دیا جائے گا۔
اج یوم شہدائے پاکستان کے اس عظیم دن پر ھم یہ عہد کرتے ہیں کے شہیدوں کے لہو کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا انکے ادھورے مشن کو نوجوان اپنی اولین ترجیحات پر رکھینگے اور نادر وطن کی عظیم مٹی پر انچ نہی آنے دینگے۔ مسلم لیگ خیبر پختونخواہ صوبائی رھنما صفدر باغی نے کہا ھشتگردی کی اس جنگ میں تقریباً ہزار ملٹری ،پولیس،ایف سی,رینجرز ،قانون نافذ کرنے والے اھم حساس اداروں کے اہلکاروں سولین نے ابتدائی تقریبا 80 ھزار افراد نے جام شہادت نوش کی آن شہدائے پاکستان نے اپنی جانوں کے نذرانے مادر وطن پر قربان کیئے اپنے بچوں کو یتیم کیا مگر قوم بچوں خو یتیم ھونے بچایا اور اپنی نئی نسل کے بہترین اور محفوظ مستقبل کے لئے اپنا وجود جست خاکی نچھاور کر دیا ۔آج ھم سب ملکر یہ عہد کریں کے ھم اپنے شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو رائے گاہ نہی جانے دینگے اور انکی عظیم خدمات پر انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور وطن عزیز کو جب بھی ھنارے وجود کی قربانی ضرورت پڑی تو ھم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہی کرینگے ھم نے ملک محفوظ طاقتور خوشیاں اور پرامن پاکستان بنانے کی قسم اٹھائی ھے شہدائے پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔
