شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔انور سیف اللہ خان

Spread the love

پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔سابق وفاقی وزیر

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاستدان و سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا دہشت گردی ہے انہوں نے کہا کہ طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہے۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث لوگوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت، افواج پاکستان اور دیگر خفیہ ایجنسیز کو چاہیے کہ ملک دشمن عناصر کو خبردار کرے کہ وہ اپنی سرگرمیوں سے باز آجائیں کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے پاکستان کے معروف سیاستدان و سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ عمران نیازی کے حامیوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا پوری قوم سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کے یادگاروں کی بے حرمتی قابل مذمت ہے نوٹس لینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ کل ایسے واقعات دوبارہ نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں