یومِ تکبیر کے موقع پر المرکزجہلم میں شاندار پروگرام کا انعقاد

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)یوم تکبیر کے موقع پر سی ڈی سی المرکزجہلم جہلاور اس کی دیگر ذیلی تنظیموں ایم سی ڈبلیو اے اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی المرکزجہلم میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر راجہ عبد الرحمن جنجوعہ تھے دیگ شرکاء میں چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی،ڈاکٹر شاہد تنویر،شاہد جلیل سیٹھی،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ارشد محمود مبارک،محمد امین میر،عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم،پروفیسر سہیل ونگز کالج،محمد ارشد احمد مرزا،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،محمد فاروق احمد مرزا،ضیاءالحق،راجہ خلیق الرحمان،سید اختر علی شاہ،سیدمظہر عباس نقوی،اورجہلم کے مختلف مکتبئہ فکر کی چیدہ چیدہ شخصیات کے علاوہ میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام بیماروں کی صحت یابی کے لیئے اجتماعی دعا کی گئی اور تمام مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی گئی۔جنرل سیکرٹری سی ڈی سی المرکزجہلم شاہد جلیل سیٹھی نے پچھلے ماہ کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔جبکہ فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔سی ڈی سی المرکزجہلم کے ماہانہ اجلاس کے بعد پروگرام”یومِ تکبیر”کا آغاز ہوا۔کرنل(ر) محمد عبید مرزا اور مہمانِ خصوصی پروفیسر راجہ عبد الرحمن جنجوعہ نے اس پروگرام کے حوالے سے تقاریر کرتے ہوئے کہا۔کہ آج کا یہ دن ہمیں اس ناقابلِ فراموش دن کی یاد دلاتا ہے۔جب ہمارے ازلی دشمن نے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو گویا چیلنج کیا تھا۔جواب میں پاکستان نے سات ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کے چیلنج کا نا صرف بھر پور جواب دیا تھا۔بلکہ اس یہ بھی باور کرا دیا تھا۔کہ دشمن نے اگر کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ پر وقار تقریب اختتام پذیر ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں