ہڑپہ ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال ) 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلہ میں ڈویژنل صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ن ساہیوال و جنرل سکریٹری مسلم لیگ ن ویمن ونگ پنجاب محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی امیدوار این اے 142 کے زیر اہتمام لودھی ہاؤس ہڑپہ میں ایک شاندار تقریب۔۔ تفصیلات کے مطابق آج ملک بھرمیں یوم تکبیر 28 مئی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے اس تناظر میں لودھی ہاؤس ہڑپہ میں محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کی قیادت میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر عائشہ ارشد خان لودھی نے کہا کہ عزم و استقلال اور قوت ِ ایمانی سے سرشار اہلِ پاکستان اپنا تاریخی ”یومِ تکبیر” قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔28مئی1998 کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے اعزاز اور فخر کا دن ہے جب اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف و ڈاکٹر عبد القدیر خان کی سربراہی میں دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر اُبھرا اور پوری دنیا کو اس کی ایٹمی صلاحیت بادلِ ناخواستہ قبول کرنا پڑی۔ یہ وہ دن ہے جس نے پاکستان اور اہلِ پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا اور اقوامِ عالم کی فہرست میں پاکستان کی اہمیت اور وقار میں نمایاں اضافہ کرکے اسے دنیا کے اہم ترین ممالک کی فہرست میں شامل کردیا۔ آج دنیامیں پاکستان کا جو مقام اور مرتبہ ہے اس کی بڑی وجہ اس کی ایٹمی صلاحیت ہے۔تاریخی حقائق گواہ ہیں کہ بھارت نے پہلے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو مجبور کیا کہ وہ بھی ایسا کرے۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جس نے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات رکھے۔ پاکستان نے اپنے قیام سے لے کر آج تک دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا پیغام پھیلایا اور اسی پر خود بھی کاربند رہا۔
کیا ہے۔
اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر اس عالمی وقار کو نہ صرف قائم رکھیں بلکہ اسے مزید کامیابیوں کی طرف لے جائیں۔ پاکستانی قوم امن، محبت اور اخوت پر یقین رکھتی ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت اسے چیلنج نہیں کرسکتی۔ اہلِ پاکستان کو یومِ تکبیر مبارک ہو۔
حلقہ بھر سے سیاسی و سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے محترمہ کی اس کاوش کو سراہا۔چ
