پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبر بھی خاک میں مل کر رہ گیا۔صفدر خان باغی

Spread the love

ہر سال یوم تکبیر کے موقع پر خیبر پختون خواہ پشاور میں بھی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق کے پی

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا صوبائی رھنما صفدر خان باغی آج یوم تکبیر کے حوالے اپنے وفاد کے ھمراہ 9 مئی کے سانحہ میں رڈیو پاکستان پشاور اور خاکستر چاغی ماڈل پر گلاب کے پھولوں اور پتیاں نچھاور کی اور پاکستانی پرچم کو لہرا کر امن بھائی چارے کا پیغام دیا۔پاکستان مسلم لیگ سابق وزیر اعظم و مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین، مرکزی سنئر نائب صدر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، مرکزی چیف آرگنائزر و سابق پنجاب گورنر چوہدری سرور حسین، مرکزی جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ،پنجاب صدر چوہدری شافع حسین ،مرکزی ویمن وینگ اہم این اے فروخ خان آپا اور مرکزی ترجمان ملک مصطفی کی خصوصی ہدایات پر یوم تکبیر پاکستان پاکستان سلور جوبلی مننانے اور ریڈیو پاکستان پشاور کا دورا اپنے وفد کے ساتھ کیا۔صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا 25 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا، یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7 ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو  یوم تکبیر  کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا، بلوچستان کے پہاڑوں سے پاکستان کی عظمت کا اعلان ہوا تو دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے۔چاغی کے پہاڑوں پر اللہ و اکبر کا نعرہ بلند ہوا جسے پوری دنیا میں سنا گیا، وطن عزیر پر حملہ کی خواہش لیے بھارتی حکومت کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔
پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبر بھی خاک میں مل کر رہ گیا۔ صوبائی رہنما صفدر باغی نے کہا کہ واضح رہے کہ پاکستان کو ایٹمی دھماکوں سے روکنے کیلئے دنیا بھر کے دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر اس وقت کی حکومت نے ملک کو ایٹمی قوت سے ہمکنار کرنے کیلئے دباؤ اور دھمکیوں کی پرواہ نہ کی۔
ہر سال یوم تکبیر کے موقع پر خیبرپختونخوا پشاور میں بھی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، اس دن خاص طور پر وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے قربانیاں دینے والے عظیم شہداء ،غازیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
جذبہ ایمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے سرشار پاک افواج آج ہی کے دن ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ہوگئی تھی، جو اب دشمن کی ہر جارحیت اور خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ صوبائی رھننا صفدر خان باغی نے کہا دنیائے اسلام کی پہلی اٹیمی قوت اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے پر اج 28 مئی کو یادگار چاغی پر یوم تکبیر ی منائی گئی ۔ غازی ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور ان تمام سائنسدانوں، مسلح افواج کے سابق جنرل ضیا الحق شہید ، جنرل مرزا اسلم،جنرل جہانگیر کرامت ،جنرل پرویز مشرف،سابق وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو ،میاں محمد محمد نواز شریف اور ان تمام گمنام سپاہی پاک ائیر فورس چیف و پائلٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جن کی بدولت آج پاکستان شکر الحمدللہ دفاعی و عسکری طاقت کے لحظ ناقابل تسخیر بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں