رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔چیف اکرام الدین

Spread the love

رجب طیب اردوان کی جیت ترک عوام کے اعتماد اور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جرمن(انٹرنیشنل ڈیسک) چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردوان کی جیت ترک عوام کے اعتماد اور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے رجب طیب اردوان نے ہمیشہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے انسانیت کیلئے انکی لازوال خدمات ہے رجب طیب اردوان نے ہمیشہ ترکی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ رجب طیب اردوان کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ ٹیم کی طرف سے رجب طیب اردگان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ عالم اسلام کی نمائندگی میں بہتر سے بہتر کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں