صوبائی حکومت کی جانب سے شبقدر معراج خان آڈہ کی منتقلی خوش آئین ہے۔صفدر خان باغی

Spread the love

عوام کو نیو آڈہ پشاور شبقدر کے زریعے سے سہولیات با آسانی مل سکے۔صوبائی ترجمان مسلملیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شبقدر معراج خان اڈہ کی منتقلی خوش آئین ہے انہوں نے کہا کہ آج سے ڈیڑھ سال قبل صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے شبقدر چارسدہ کے ساتھ قریبی دہاتی علاقوں کی عوام اور ٹرانسپورٹرز حضرات کی ترقی و خوشحالی کے لئے انقلابی اقدام اٹھایا اور شبقدر معراج اڈہ جسکا قل رقبہ تقریباً چار سے چھ کنال اراضی پر محیط تھا اس اولڈ اڈہ کو پشاور روڈ شبقدر پر منتقل کروا دیا گیا جس پر تقریباً تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اس نیو اڈہ پشاور روڈ شبقدرکا قل رقبہ 35 کنال پر محیط ہے جس میں نئے مارکیٹ باتھ رومز اور اسٹینڈ کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کے اس اعلیٰ اقدام اٹھانے پر خیر مقدم کرتے ہیں اور اس نیو اڈہ پشاور روڈ شبقدر منتقل ہونے سے ناصرف شبقدر چارسدہ بلکہ دوسرے اضلاع کے ٹرانسپورٹرز حضرات اور دیہاتوں کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مزکورہ دہہیاتوں کی عوام کوکئی عشروں سے شبقدر معراج اڈہ کا رقبہ کم اور تنگ ہونے کے باعث زبردست دشواری کا سامنا کرنا پڑھتا تھا جسکی وجہ سے دیہاتی عوام ذہنی و جسمانی ازیت کا شکار ہوتے بلکہ بے ھنگھم ٹریفک کی وجہ سے عوام کو گھنٹوں گھنٹوں روڈوں پر تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑھتا ہے اور ڈسٹ پلوشن کی وجہ سے اکثر دہہیاتی عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ھو جاتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے کہا اب نیو اڈہ پشاور روڈ شبقدر اڈہ جو کے کھلے وکشادہ ایریا میں بنوایا گیا جس کی وجہ سے ناصرف عوام کو بلکہ ٹرانسپورٹرز حضرات کے لئے بھی راحت اور سکون کا باعث بنےگا ۔انہوں نے کہا کے مزکورہ دیہاتوں میں بے روزگار طبقے کو وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع با آسانی میسر ہونگے جسکی وجہ سے خوشحالی کا دور دورا ہوگا اور نیو پشاور اڈہ شبقدر بننے کی وجہ سے اب بے ھنگھم ٹریفک کی وجہ سے رش نہیں بنے گا بلکہ ٹریفک نظام روا دواں رہے گی اور عوام کو بھی نیو اڈہ پشاور روڈ شبقدر کی وجہ سے بہترین سہولیت میسر ہونگی چارسدہ و شبقدر کے محلقہ دیہاتوں کی عوام اور ٹرانسپورٹرز حضرات نے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور بالخصوص وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان صاحب و قومی و صوبائی حلقے کے منتخب نمائندوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیو اڈہ پشاور روڈ شبقدر کا افتتاح فلفور کیا جائے گا۔شبقدر ،چارسدہ اور محلقہ دیہاتوں کی عوام کو نیو اڈہ پشاور شبقدر کے زریعہ سے سہولت با آسانی مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں