
جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شہناز شاہد،سیدہ شاہدہ شاہ، کرنل(ر) محمد عبید مرزا،تہمینہ گل چوہدری،ڈاکٹر شاہد تنویرسابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،فریحہ مرزا،ڈاکٹر حفصہ عابد،ڈاکٹر عائشہ مرزا،ڈاکٹر فلزا آفاق،فلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ،فرزانہ اجمل،سید اختر علی شاہ اور دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،جس کی سعادت ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین کی مغفرت اور ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے بالخصوص چیف پیٹرن ڈاکٹر گلشن حقیق مرزا کی صحت یابی کیلئے دعا مانگی گئی۔ڈاکٹر فلزا آفاق نے ڈاکٹر گلشن حقیق مرزا کی پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے لکھی گئی منظوم دعا پڑھ کر سنائی۔اس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر کی رپورٹ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ گزشتہ ماہانہ مئی میں 31-مریض خواتین اس سنٹر سے مستفید ہوئیں۔جن میں ایک مریضہ کا الٹراساؤنڈ بھی کیا گیا۔ڈاکٹر عائشہ مرزا نے ماہ مئی2023ءمیں ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام المرکز جہلم میں ہونے والے”فری سکن کیمپ”کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔کہ یہ کیمپ انتہائی کامیاب رہا۔یہ کیمپ اگرچہ محض دو گھنٹے کا تھا۔اس کے باوجود45-سے زائد مریض خواتین اس فری کیمپ سے مستفید ہوئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا۔کہ ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام مورخہ 11-جون 2023ء بروز اتوار جہلم کے نواحی گاؤں”جکر”میں دن دس بجے سے لے کر دو بجے تک ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔”تجویدقرآن کلاس”کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد تنویر کی تجویز پر تمام حاضرین کی مشترکہ رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ “تجوید قرآن کلاس”کا ایک واٹس ایپ گروپ بنایا جائے۔جس کی ایڈمن سیدہ شاہدہ شاہ ہوں گی۔اس گروپ میں صرف تجوید قرآن کلاس کے حوالے سے پوسٹ لگائی جائیں گی۔اس موقع پر ڈاکٹر فلزا آفاق نے چیف پیٹرن ڈاکٹر گلشن اقبال کی طرف سے مبلغ پانچ ہزار روپے کا عطیہ جمع کروایا۔اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر عائشہ مرزا نے کی۔
