پی ٹی آئی خواتین کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔ثمینہ عباسی

Spread the love

جیلوں میں خواتین پر تشدد انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے۔معروف سوشل ورکر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر ثمینہ عباسی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خواتین کی بے گناہ گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تھوڑ پھوڑ کے نام پر پی ٹی ائی خواتین اور دیگر کارکنوں کی گرفتاریاں قابل افسوس ہے امپورٹڈ حکومت ملک میں انتشار پیدا کرنے میں مصروف ہے جو ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے۔ معروف سوشل ورکر ثمینہ عباسی نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے ساتھ تشدد اور زیادتی پر نوٹس لیں اور بے گناہ خواتین کی گرفتاری میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس ملک میں ہم کسی سے زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں