مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے۔شاہد خاقان عباسی

Spread the love

کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے۔سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا تماشا ملک دیکھ چکا ہے، اب مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا کوئی حل نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے. سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں