سیاسی اختلافات ملک و قوم کی ترقی کیلئے باعث نقصان ہے۔معروف سماجی ورکر
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ سیاستدانوں کے سیاسی اختلافات نے ملک میں بدامنی پیدا کی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے باعث نقصان ہے سیاستدانوں کو چاہیے کہ عوامی مسائل و مشکلات پر خصوصی توجہ دینے میں کردار ادا کریں کیونکہ عوامی مسائل و مشکلات حل کرنے سے ہی ملک و قوم میں خوشحالی آسکتی ہے معروف سماجی ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ ملک میں جاری بحران کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ ملک میں جاری بحران کا خاتمہ ہو سکے۔
