پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

Spread the love

شرپسند عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو انہیں عبرتناک سزا دینی چاہیے۔ملک شہزاد اعوان

کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی  ملک شہزاد اعوان نے بھی  پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔کراچی  پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ملک شہزاد اعوان نے   پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو انہیں عبرتناک سزا دینی چاہیے، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، اپنی فوج پر ہمیشہ سے فخر رہا ہے، یادگار شہدا کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں، 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث تھے ان کو بےنقاب کرنا ضروری ہے۔ملک شہزاد  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، عمران خان نے ہمیشہ چھوٹے بھائیوں کی طرح عزت دی، شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی میں تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے بے پناہ پیار اورعزت دی ،  بغیر کسی دباؤ کے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں