تعلیم کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔رحمت سلام خٹک

Spread the love

نگران حکومت خیبر پختون خواہ کا مشن و مقصد تعلیم کو عام کرنا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختون خواہ رحمت سلام خٹک نے کہا کہ تعلیم کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت خیبر پختون خواہ کا مشن و مقصد تعلیم کو عام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ آمیر ہو یا غریب ،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختون خواہ رحمت سلام خٹک نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کے لئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتزہ کرام کو بھی چاہیے کہ طلبہ و طالبات کے پڑھائی میں بھرپور اہم کردار ادا کریں تا کہ ہر بچہ بہتر سے بہتر پڑھائی کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں