پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کر دیں،احسن اقبال

Spread the love

جو ریویو ہو رہا ہے امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مل جائے گا۔احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا یہ تمام شرائط گزشہ حکومت طے کرکے گئی تھی، یہ مشکل فیصلے تھے جن کی سیاسی قیمت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو جائزہ ہو رہا ہے امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مل جائے گا، کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہو جائے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا اگر آئی ایم ایف پروگرام بحال نہیں ہوتا تو ایسے اقدامات کریں گے جن سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا ہم تجارتی مراکز رات ایک بجے تک کھلے رکھتے ہیں یہ عیاشی کوئی ملک نہیں کرتا، ہر سطح پر معاشی فیصلے کرنا ہوں گے، شام کو جلد کاروبار بند کرنے سے ہم ایک ارب ڈالر تیل کی بچت کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں