33 رکنی ایوان میں موجود 22 میں سے21 ارکان نے اسپیکر کے خلاف ووٹ ڈالا۔
گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر سید امجد کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 رکنی ایوان میں موجود 22 میں سے21 ارکان نے اسپیکر کے خلاف ووٹ ڈالا جبکہ اسپیکر کے حق میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔پی ٹی آئی نے اپنے ہی اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا۔گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس شام 5 تک ملتوی کردیا گیا۔
