کراچی کی 63 مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف کی تقریب

Spread the love

جماعت اسلامی اور پی ٹی ائی سٹی کونسل میں سب سے بڑی قوت بن کر سامنے آگئی۔

کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی 63مخصوص نشستوں کے اراکین نے کے ایم سی بلڈنگ میں حلف اٹھالیا ،حلف کمشنر کراچی اقبال میمن نے لیا ہے ۔جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سٹی کونسل میں سب سے بڑی قوت بن کر سامنے آگئی۔ سٹی کونسل میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی واضح اکثریت سے معلوم ہو تا ہے  کہ 15 جون کو میئر جماعت اسلامی کا  ہی بنے گا۔جماعت اسلامی کی مخصوص نشستوں میں 29خواتین،4یوتھ،4لیبر،4اقلیتوں،1خواجہ سرا،1معذور شامل تھے، پی ٹی آئی کی 14خواتین، 2یوتھ،2لیبر،2اقلیت شامل ہیں۔ سٹی کونسل میں خواتین نے حافظ نعیم الرحمن کی تصویر  والے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے  اور میئر کراچی پر حافظ نعیم کا نام لیکر نعرے بھی لگائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں