غذر(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین گلگت بلتستان کی سینئر نائب صدر سیدہ مغل نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنادیا جائے گا اس سلسلے میں ضلع غذر انتہائی اہم ہے غذر پہنچنے کا مقصد خواتین ونگ ضلع غذر کو مضبو ط اور فعال کرنا ہے غذر کے جیالوں نے خواتین کے شراکت سے ہمیشہ پارٹی کیلئے بیش قربانیاں دی ہیں جو کہ قابل قدر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کے جنرل سیکریڑی پروین جاوید، نائب صدر خدیجہ اکبر کے ہمراہ ضلع غذر کی پہنچنے کے بعد ضلعی صدر کے جانب سے دی جانے والے اعشایہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اصل قوت اس کے ورکرز ہیں اور بالخصوص خواتین ورکرز کے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں،ضلع غذر شہیدوں کی سرزمین ہے اور غذر کے عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے چونکہ اس جماعت کو شہیدذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور دیگر شہدانے اپنا خون دیکر زندہ رکھا ہے پیپلز پارٹی کے قافلے میں آئے روز اضافہ اس بات کی دلیل ہے کہ ملک کے اکثریتی عوام کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے خواتین پارٹی کو متحد رکھنے میں اہم کردار اد ا کرسکتی ہیں، پیپلز پارٹی خواتین ونگ غذر کی کوششیں قابل ستائش ہے بعد ازاں پیر جلال شا ہ سمیت دیگر پارٹی راہنماوں، پیپلز پارٹی ضلع غذرکے عہدیراروں، طلبا تنظیموں کے راہنماوں سمیت جیالوں اور خواتین جیالیوں کی بڑی تعد ادنے ملاقات کی اور پارٹی امور زیر بحث آئے، بعد ازاں جنرل سیکریٹر ی پروین جاوید نے امید کا اظہا رکیا کہ ہمارے دورے سے مفید نتائج برآمد ہونگی اور ضلع غذر میں خواتین کی بھرپور نمائندگی ملے گی، علاوہ ازیں پیر جلال الدین شاہ نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر، سیدہ مغل، جنرل سیکریٹری پروین جاوید،خدیجہ اکبر پر مشتمل وفد کا غذر آمد پر خواتین عہدیدار وں کے ہمراہ خوش آمدید کہا اور والہانہ استقبال کیا۔ واضح رہے کہ ملکی سیاسی ہلچل پر پیپلز پارٹی نے سرگرمیاں تیز کردیں ہیں اور آنے والے دنوں میں ضلع غذر سمیت دیگر اضلاع سے خواتین کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی کے قافلے میں شامل ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور غذرسے بھی بڑی تعداد میں خواتین پارٹی میں شریک ہونے کیلئے عنقریب اعلان ہوگا، جبکہ بہت جلد ضلع غذر میں خواتین ورکرز کنونشن منعقد کرنے کیلئے متفقہ مشاورت کا اعادہ کیا۔ جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما خطاب کریں گے
