اولڈھم کی ممتازمذہبی شخصیت ادریس سیلمان اور شمریز سیلمان کی رہائش گاہ پر روحانی ذکر محفل کا انعقاد کیا گیا صاحبزادہ حضرت فیض الحسن سروری قادری نے خصوصی شرکت کی اولڈھم رپورٹ عارف چودھری
اولڈھم کی ممتاز مزہبی شخصیت ادریس سیلمان اور شمریز سیلمان کی رہائش گاہ پر روحانی زکر محفل کا انعقاد کیا گیا صاحبزادہ حضرت فیض الحسن سروری قادری نے خصوصی شرکت کی مقامی کمیونٹی نے شرکت کی جن میں -خلیفہ زاھد مظہر صدیقی قادری-خیان سیلمان -اعجاز الیاس -ندیم اقبال -خلیفہ زاھد اظہر -اور دوسرے نوجوان شامل تھے اس موقع پر مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر فیض الحسن سروری قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دھشت گردی ھو سیلاب آئے -زلزلہ آئے یا کوئ بھی مسائل ھوں ھماری افواج پاکستان سب سے پہلے آگے آتی ھے -ھماری فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ھم سکون سے سوتے ہیں ملکی سلامتی کے لئے ھماری فوج کا کردار اہم ھے انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہششت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کےلئے ھماری سیکورٹی فورسنر مصروف عمل ہیں ھم شہدا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں میں اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتا ھوں کہ وہ زرمبادلہ بھج کر پاکستان کو مضبوط کریں آخر میں صاحبزادہ پیر فیض الحسن سروری قادری نے پاکستان کی سلامتی استحکام ترقی کے لئے اور شہدائے پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی
