پولیس بروقت سائلین کی داد رسی کیلئے بہترین اقدامات کریں۔نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مری
مری(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مری و چیئرمین آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ اسلام آباد ظفر سعید ستی نے کہا آر پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی، ایس پی مری اور ڈی ایس پی مری سے گزارش کی جاتی ہے کہ مری پولیس کو گاڑیاں اور نفری دی جائے،کیونکہ کسی بھی وقوعہ پر جانا ہو تو چوکی محرر، یا متعلقہ ڈیوٹی آفیسر پولیس ملازمان پہلے تو گاڑی کا بہانہ استمال کرتے ہیں کہ گاڑی کہیں گئی ہوئی ہے،واپس پہنچے گی تو وقوعہ یا درخواست دہندہ کی داد رسی کیلئے تشریف لائیں گے دوسرا بہانہ یہ کیا جاتا ہے کہ ملازمان اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر گئے ہیں ، نفری کم ہے ہمارے پاس فی الحال ملازم موجود نہ ہیں ،مطمین کرکے رسمی انداز سے سائل کو ٹال مٹول سے وقتی تھانہ یا چوکی سے روانہ کر دیا جاتا ہے ، سائل واپس جا کر پولیس کے موقع پر پہنچنے کا انتظار کرتا ہے ، پورا دن یا کافی ٹائم گزرے کے بعد جب سائل دوبارہ رابطہ کرتا ہے تو متعلقہ پولیس ملازم اس سے بات چیت کرتے ہوئے سرکاری گاڑی کے نہ ہونے کا بہانہ بنا کر پرائیویٹ گاڑی بھیجنے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ آپ گاڑی بیھج دیں ،پولیس آجاتی ہے۔دوسری صورت میں سائل سے گاڑی کے کرایہ کی بات طع کر لی جاتی ہے ،سائل مجبوری کے عالم میں اوکے کرتا ہے,اور یوں کافی ٹائم گزرنے کے بعد پولیس ملازمین وقوعہ پر پہنچتے ہیں ، دیکھ بھال کے بعد دوسری کہانیاں قصے شروع کر لیئے جاتے ہیں جن کا ذکر کرنا مناسب نہ ہے ، اس طرح عوام و سائلین کو ذلیل خوار کیا جاتا ہے معتدد ایسی مثالیں موجود ہیں ، میرا شعبہ صحافت سے تعلق ہے اور سی پی او راولپنڈی کے پولیس گروپ بحثیت صحافی موجود ہوں روزانہ کی بنیاد پر محکمہ پولیس کی صحافی برادری کوریج بھی کرتی ہے , آئی جی پنجاب و دیگر سنئیر آفیسران پولیس جن میں آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی بھی شامل ہیں، کے ویژن کے مطابق تو ایسا پولیس کا رویہ برتنے والے ملازمین، کے خلاف قانونی کارروائی کے دعوے کیئے جاتے ہیں ،ایسے پولیس ملازمین ہی پولیس اور عوام کے درمیان نفرت کے بیج بوتے ہیں ،گزشتہ دن بھی ایک سائل جو کہ گرمائی سیزن گزارنے کیلئے مغل آباد مری میں گھر لیکر رہائش پذیر ہے ، اسے گزشتہ دن پہلے مری تھانہ پر جانے پر چھوٹے محرر کا حکم ہوا کہ تھانہ میں درخواست وصول نہیں کی جا سکتی، چوکی بازار جاؤ وہاں درخواست جمع کرواؤ، وہ پردیسی سائل لوکل لوگوں کی مدد سے پوچھتا ہوا بازار چوکی پہنچا، اب چوکی میں گاڑی اور نفری کا بہانہ کیا گیا ، اور سرکاری گاڑی کے واپس آنے کا بہانہ کر کے چوکی سے روانہ کر دیا گیا ، پورا دن گزر گیا ، رات کو اس سائل کے ساتھ پرائیویٹ گاڑی کے کرایہ کی بات طع کی گئی اور وہاں موقع پر بازار چوکی ملازمان کی آمد ہوئی ، وہی رسمی انداز اپنا کر واپسی کر لی گئی ، جناب والا چوکی بازار تھانہ مری سٹی کے پاس ملازمان نفری بھی موجود نہ ہے ، اور گاڑی بھی موجود نہ ہے آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ پہلے بازار چوکی تھانہ مری میں نفری اور گاڑی کا بندوست کر دیا جائے تا کہ آنے والے سائلین کی متعلقہ بازار چوکی کا عملہ پولیس بھر وقت سائلین کی داد رسی کر سکے،اور پولیس چوکی ملازمان کو پرائیویٹ گاڑی کا کرایہ بھی نہ طے کرنا پڑے۔
