جہلم(اختر شاہ عارف) “وفاقی بجٹ 2023ء_2024ء میں پینشنرز کے ساتھ وہی سلوک کیا گیا ہے۔جیسے سوتیلی مائیں کیا کرتی ہیں”۔ان خیالات کا اظہار مشہور سماجی راہنما سید اختر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا۔کہ پینشنرز خاص کر فوجی پینشنرز معاشرے کا وہ مظلوم ترین طبقہ ہوتے ہیں۔جو اپنی ساری جوانی اپنے عسکری فرائض سر انجام دینے میں گزار دیتے کے بعد جب ریٹائرڈ ہو کر گھر آتے ہیں۔تو اس کے قوا اتنے کمزور اور ضعیف ہو چکے ہوتے ہیں۔کہ وہ مزید کہیں اور ملازمت کرنے کے قابل نہیں رہتے۔خاص کر “نان کمیشنڈ آفیسرز”اور “جونئیر کمیشنڈ آفیسرز”تو عمر کا ایک بڑا حصہ اپنے عسکری فرائض سر انجام دینے کے بعد کافی عمر رسیدہ ہو چکے ہوتے ہیں۔اور ان کی باقی ماندہ زندگی کا دارومدار محض محدود اور قلیل سی پینشن پر ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا۔کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد سے لیکر 35فیصد اضافہ کیا گیاہے۔جبکہ بڑھاپے کی خنک وادیوں کے ان بوڑھے اور سدا کے بیمار پینشنرز کی پینشن میں محض ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔جو کہ اس کمر توڑ مہنگائی میں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔انہوں نے حکومت سے انتہائی دردمندانہ اپیل کی ہے۔کہ وہ۔پینشنرز کے حوالے سے کیئے گئے فیصلے پر فی الفور نظر ثانی کر کے ان کی پینشن میں کم از کم پچاس فیصد اضافے کے احکامات جاری کرے۔تاکہ معاشرے کا یہ مظلوم ترین طبقہ جو بڑھاپے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اپنی باقی ماندہ زندگی سکون سے گزار سکے۔
