وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی ضلع کے امیر ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے حکومتی وسائل کا استعمال کرکے کراچی مئیر کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جماعت اسلامی استحکام پاکستان کی ضامن ہے لوٹ کھسوٹ کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنادینگے۔وہ جماعت اسلامی زون کے ذمہ داران کی تقریب حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔صدارت زونل امیر صابر حسین بٹ نے کی جبکہ زونل اور یوسی ذمہ داران بھی موجودتھے۔اس موقع پر سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی گئی۔ناصر محمود کلیر نے کہا کہ اسلام بنی نوع انسان کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے جماعت اسلامی اقامات دین کی جدوجہد کررہی ہے عوام کو متحد کرکے خوشحال پاکستان کی جدوجہد کا آغاز کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت کاراج ہے غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں محبتو ں کو فروغ دینا معاشرے کی اہم ضرورت ہے 13جون کو لاہور میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کا کنونشن نئی تاریخ رقم کرے گا جماعت اسلامی اپنے منشور کا اعلان کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام چور لٹیروں کا احتساب کرینگے مالی مفادات اور کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے لوٹے جس بھی چھتری تلے جائیں ان کا مقابلہ کرکے انہیں بے نقاب کیا جائے گا انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ دستک مہم کو موثر طریقے سے چلائیں اور گلی محلوں دیہات کی سطح پر تنظیم سازی مکمل کی جائے اجلاس میں عنایت اللہ میتلا،محمود احمد مودی،مرزا غلام مصطفی،نذر محمد چیمہ،جاوید مغل،سلیم کلیر،حافظ فرحان منیر بٹ،صاحبزادہ محمد رفیق نعیم،ریاض سلہریا،عتیق الرحمان مہر،رانا عقیل احمد نے بھی خطاب کیا۔
