جہلم کے مشہور شاعر اقبال کوثر کی کتاب”ابدگیر”کی تقریب رونمائی

Spread the love


جہلم.(اختر شاہ عارف)آج سی ڈی سی المرکزجہلم کا ایک مشاورتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شاہد تنویر کے علاوہ سیدہ شاہدہ شاہ،چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،شاہد جلیل سیٹھی،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد امین میر،ارشد محمود مبارک،احسان شاکر،استاد عبدالرحمان مانی،سید مظہر عباس نقوی،محمد افضل، آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد،اشتیاق پال اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد اجتماعی طور پر تمام مرحومین بالخصوص ادارے اور حاضرین کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی اور تمام بیماروں کی صحت یابی کے لیئے خاص طور پر ڈاکٹر طارق مرزا کی صحت یابی کیلئے دعا مانگی گئی۔اس کے بعد آج کے مشاورتی اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ طے پایا گیا کہ سی ڈی سی المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام مورخہ16-جون2023ء بروز جمعتہ المبارک شام پانچ بجے جہلم کے مشہور شاعر اقبال کوثر کی کتاب”ابد گیر”کی تقریب رونمائی الحقیق ہال المرکزجہلم میں انعقادپذیرہوگی۔اس کتاب کی رونمائی کی تقریب کی صدارت معروف شاعرسیدانصرکریں گے اورمہمان خصوصی اعجازروشن ہوں گےجبکہ مہمانان اعزاز یاسمین سحراورپروفیسرمحمودپاشا ہوں گے۔یاد رہے کہ سی ڈی سی المرکزجہلم ہر سال ماہِ جون میں “بیاد رفتگاں”کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کرواتی ہے۔جس میں جہلم کی چیدہ چیدہ نامور شخصیات کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں۔یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس مشاورتی اجلاس میں دیگر امور پر بھی باہمی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں