یاد رہے کہ شرح سود کی موجودہ شرح 21 فی صد برقرار رہے گی۔
کراچی(نمائندہ وہاب اعجاز)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، جس کے مطابق ملک میں شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شرح سود کی موجودہ شرح 21 فی صد برقرار رہے گی۔پالیسی کے مطابق جون کے بعد ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں کمی آنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال 9 ماہ کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 3.6 فیصد رہا جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 3.9 فیصد تھا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ کا اوسط افراط زر 29 فیصد اور جاری کھاتے کا خسارہ 3.3 ارب ڈالر رہا۔اعلامیے کے مطابق جاری کھاتہ کے خسارے میں کمی نے زرمبادلہ کا دباؤ کم کرنے میں مدد فراہم کی، قرضوں اور واجبات کی ادائیگی، سرمائے کی آمد میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھا۔
