وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) وزیرآباد میں ڈکیتی کا منفرد انداز زبردست مقابلہ کے بعد ڈاکو فرار تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر عام لباس میں ملبوس چار مسلح افراد سفید رنگ کی کار میں آئے اور نصیر کالونی میں سابق وزیر اعلی پنجاب کے سابق مشیر خالد محمود چیمہ کی رہائش گاہ میں زبردستی داخل ہو گئے اور خود کو خفیہ اداروں کے اہلکار ظاہر کرتے ھوئے خانہ تلاشی کا عندیہ ظاہر کیا اس وقت گھر میں صرف خواتین موجود تھیں جنہوں نے خود کو ایک کمرے میں مقفل کر لیا اور فون پر قریبی بھٹہ خشت پر اپنے مردوں کو اطلاع کر دی. اس دوران مسلح افراد نے کوٹھی کی تلاشی شروع کردی .خالد محمود چیمہ ساتھیوں سمیت گھر پہنچ گئے جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی خالد چیمہ نے ساتھیوں اور اہل محلہ کے ساتھ مل کر جوابی فائرنگ کی جس پر کار میں بیٹھا ڈاکو گاڑی لیکر بھاگ نکلا اور گھر میں موجود تین ڈاکو فائرنگ کرتے ھوئے عقبی دیوار پھلانگ کر محلہ میں موجود ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر جی ٹی روڈ کی طرف فرار ہو گئے اہل علاقہ نے ڈاکووں کا تعاقب کیا مگر ڈاکو سیدھی فائرنگ کرتے ھوئے فرار ھو گئے یہ امر قابل ذکر ھے کہ سیاسی پکڑ دھکڑ کے دور میں جرائم پیشہ عناصر نے واردات کا نیا طریقہ اپنا لیا ھے اور خفیہ ایجنسیوں کا روپ دھار کر اپوزیشن سے متعلقہ راہنماؤں کے گھر لوٹ مار شروع کر دی گئی ھے. واردات کی اطلاع متعلقہ پولیس کو کر دی گئی ھے. وزیرآباد سرکل کا علاقہ گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے ڈاکووں کے نرغے میں ھے. ڈاکو متعدد وارداتوں میں کروڑوںروپے کا قیمتی سامان اور نقدی لوٹ چکے ہیں مگر علاقہ پولیس مکمل بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ھے.
