لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
فاٹا انضمام پر ارب سے زائد خرچ کیا. ملک کو تکڑوں سے بچانے کیلئے ہر مثبت اقدام اٹھانے کے لئے تیار ہوں. تحریک اصلاحات پر عوام نے اعتماد کیا نہ ہی وہ حوصلہ دیا. ترقی پزیر ممالک کی ترقی کا انحصار ملکی آبادی پر منحصر ہے. ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک اصلاحات کے چئیرمین سابق ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
انکا کہنا تھا کہ عوام کی بہتر مفاد و ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ طور شمولیت پر مشاورت جاری ہے سیاست میں سیاسی پارٹیوں میں شمولیت لوگ کرتے ہیں لیکن ہم نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع بلخصوص خیبر کے عوام کے لئے کچھ ڈیمانڈ رکھے ہیں ایک دو روز میں اس کا ریسفانس آئے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاں بلکل مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز ضرور آئے گی اور خیبر کا سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن میں شمولیت ملک کی اداروں کی خواہش پر کرنے جارہا ہوں کیونکہ اب ملک کو توڑنے سے بچانا ہے ملک کو جسطرح اسحاق ڈار کو ضرورت پڑی اور منت سماجت سے راضی کرکے لایا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا عین ایسے طرح ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے ہمیں بھی کردار ادا کرنے کی دعوت ملی ہے جسطرح 2013 میں قبائلی اضلاع کو سنگل پارلیمنٹیرین ہوتے ہوئے پاکستان کے آئین و قانون کے دائرے میں لایا اور پختونخوا سے فاٹا کا انضمام کیا ٹھیک اس جذبے کے ساتھ گیٹ وے طورخم کے راستے افغانستان سے سنٹرل ایشیا پھر یورپ تک تجارت کو فروغ دینگے جس سے اس خطے اور ملک کی تقدیر بدلے گا الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا انضمام پر مجھ سے ایک ارب سے زائد خرچہ کیا اور وہی حقوق حاصل کی جو زرداری، نواز شریف اور عمران خان کو حاصل ہے اور کالا قانون ایف سی آر کا خاتمہ کیا لیکن اس جدوجہد میں کسی پارٹی یا فرد نے پریس کانفرنس فیس تک نہیں دیا سب کے سب خرچہ فرد واحد میں نے کیا انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے پارٹی تحریک اصلاحات کا سیکٹریٹ اسلام آباد میں عوام کی خدمت کے لئے کھول دیا لیکن پختون قوم نے وہ اعتماد نہیں کیا جس جذبہ سے ہم نے خدمت کا توقع تھا انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی بہتر مفاد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ان کے حقوق کی جنگ آئین و قانون کے دائرے میں لڑتے رہینگے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار ملکی آبادی پر ہوتی ہے ترقی پزیر ممالک نے آبادی اور یک قوم بننے پر ترقی کی ہے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاں ہم نے آزاد الیکشن لڑا اور کامیاب ہوکر باپ پارٹی سے اتحاد کرکے ایک تیر سے تین شکار کرکے سیاسی فائدہ اٹھا کر ایک خواتین مخصوص نشست پر اپنی خیبر سے ممبر صوبائی اسمبلی بنایا اور ایسے طرح الحاج بلاول کو پارلیمانی لیڈر تیسری فائدہ انڈائریکٹ پاکستان تحریک انصاف سے حکومتی اتحادی بنے جس سے فائدہ یہ ہوا کہ جتنا فنڈز حکومتی ایم پی ایز کو ملیں ہے اتنا ہی ہمیں بھی فنڈز ملا ہے جن سے عوام کے مسائل حل ہوئے ہیں اور ہمارا مقصد خدمت اور عوام کی مسائل حل کرنا ہے.
