محکمہ لائیو اسٹاک چارسدہ نے کانگو اور لمپی سکن پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Spread the love

محکمہ لائیو اسٹاک چارسدہ کانگو اور لمپی سکن وائرس کی رکوھ تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ڈاکٹر مومن خان
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عید الضحی کی آمد پر مال مویشیوں میں کانگو اور لمپی سکن وائرس پھیلنے کا خدشہ محکمہ لائیو اسٹاک چارسدہ نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لمپی سکن وائرس کے تدارک کی خاطر چیک پوسٹس اور مال منڈیوں میں کانگو سپرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند کے ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک چارسدہ ڈاکٹر مومن خان کی نگرانی میں ضلع چارسدہ میں مختلف داخلی راستوں پر چیک پوسٹس بنائی گئی ہے جہاں ہر کانگو وائرس اور لمپی سکن وائرس کیخلاف سپرے کیا جاتا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک چارسدہ نے عید الضحی کی آمد کے پیش نظر مویشوں میں کانگو اور لمپی سکن وائرس بیماری پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک چارسدہ ڈاکٹر مومن خان نے ضلع بھر میں مختلف وٹرنری اسسٹنٹ پر مشتمل ٹیم تعینات کی ہے جو اپنی ڈیوٹی مختلف چیک پوسٹس پر سرانجام دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں