جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی۔

Spread the love

سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کیا تھا۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی متفقہ طور منظوری دے دی۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی متفقہ طور منظوری دے دی۔جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا سے سپریم کورٹ کا جج بننے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔صدر مملکت کی جانب سے ان کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہو جائے گی۔سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کیا تھا۔خیال رہےکہ 8 مئی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں