تمام متعلقہ ادارے الرٹ اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔شیری رحمان
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیرشیری رحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کو طوفان سے براہ راست خطرہ نہیں، تیز ہواؤں اور بارشوں کی صورت میں اس کے اثرات شہر پر رونما ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ طوفان کے خطرے سے دوچار علاقوں سے لوگوں کا انخلا کر لیا گیا ہے، تمام متعلقہ ادارے الرٹ اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، عوام کسی بھی قسم کی افراتفری سے اجتناب برتتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔
دوسری جانب سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، جی او سی حیدرآباد گیریژن نے ضلع سجاول میں قائم ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا، متعلقہ حکام کی طرف سے جی او سی حیدرآباد گیریژن کو امدادی کاروائیوں اور مقامی آبادی کی منتقلی کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔
