یوکرین میں وبائی امراض کا خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت

Spread the love

ڈبلیو ایچ او معاشرے میں گندے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

جینوا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نیکہا ہے کہ یوکرین میں کاخوکا ڈیم اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ  کے دھماکے کے بعدہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماری کے پھیلاو کے بارے میں فکر مند ہے۔ڈبلیو ایچ او کے یوکرین کے نمائندے جارنو ہی بیچ نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھی تک ایسی وباکی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن ڈبلیو ایچ او وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ڈبلیو ایچ او معاشرے میں گندے پانی  سے پیدا ہونے والی بیماریاں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے،انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ خطے میں لاکھوں انسانوں  کو پینے کے صاف  پانی کی ضرورت  لاحق ہے اور  منہدم ہونے والے ڈیم کے آس پاس کے 30رہائشی علاقے زیر آب ہیں۔ہیبچ نے بتایا ہے کہ مطابق  ڈبلیو ایچ او مقامی صحت عامہ کی ٹیموں کے ساتھ کام کر رہاہے، اور عوام میں  ہیضے کی کٹس تقسیم کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں  بھی خدشات کا موجب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں