ڈاکٹر لائبہ نے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ کی محنت اور اپنے والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈاکٹر لائبہ احمد نے خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس فائنل ائیر میں 1408 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل ڈاکٹر لائبہ احمد نے پشاور بورڈ اور ایٹا(ETEA) میں بھی اول پوزیشن حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا پورے خیبر پختون خواہ میں منوا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر لائبہ احمد پشاور یونیورسٹی کے سابقہ ڈین اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کی صاحبزادی ہیں۔ ڈاکٹر لائبہ احمد نے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ کی محنت اور اپنے والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا۔
