(جہلم سے راجہ نوید کی رپورٹ)
خواجہ آصف نے جو الفاظ کہے میں اس کی مزمت کرتا ہوں اساتذہ کا احترام لازم ہے، ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل چیرمین (جوائنٹ ایکشن کمیٹی ضلع جہلم )ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل استاد اپنا کردار ادا کر رہے ہیں قوم کو ڈاکو بنانے کی بنیاد رکھنے والے آج یہ ذمہ اساتذہ پر نہیں ڈال سکتے وہ باپ جس کے بچے بھوکے پیٹ سوتے ہیں،وہ بچہ جس کا باپ ہسپتال میں ہے دوائی کے پیسے نہیں اور وہ بھائی جس نے بہن کی شادی کے انتظامات کرنے ہیں نوکری نہ ہونے پر اجرت کم ملنے پر یا تو چوری کرے گا یا خودکشی
خواجہ آصف صاحب یہ آج آپ جس فلور پر کھڑے بات کر رہے ہیں اس کا سلیقہ بھی آپ کو کسی استاد ہی نے سکھایا ہوگا۔آپ کے بچے یقیناً اساتذہ کے زیر نگرانی پروان چڑھ رہے ہونگے۔
سر سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ اساتذہ کی تعظیم و تکریم کے لئے دنیا کے تمام مذاہبِ سے جو علم ملتا ہو وہ آپ کے ان الفاظ کی مزمت کرتا ہے۔
آپ کے بیان نے یہ ثابت کر دیا کہ جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں ان کا حال ہماری قوم جیسا ہی ہوتا ہے۔۔۔اور ذہن میں سوال آتا ہے کہ کیا ہم واقعی ذہنی مفلوج لوگ ہیں کیا پورے فلور پر کوئی بھی ایسا نہیں تھا کہ جس کو شرم آتی کہ وہ خواجہ آصف کے الفاظ کی مزمت کرتا۔ استاد ڈاکو ھیں تو یہ کیا ھیں؟ جنہوں نے اس ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ لوگ بطور پاکستانی اپنا تعارف کراتے ھوئے شرم محسوس کرتے ھیں. یہ وہ لوگ ھیں جب یہ سیاست میں آتے ھیں تو ان کے پاس سواری تک نہیں ھوتی اور دو چار سال میں یہ فیکٹریاں لگا لیتے ھیں. کتنے اساتذہ ھیں جن کے کرپشن کے کیس لگے ھوئے ھیں اور یہ جو موصوف استاد کو ڈاکو کہ رھے ھیں ۔میرا خیال ھے کہ انہوں نے صبح آئینہ نہیں دیکھا۔
