سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی نوکری سے معطل

Spread the love

یاد رہے کہ معطلی کے نوٹیفکیشن کرپشن کیسز میں ملوث ہونے پر جاری کیے گئے۔
لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کو نوکری سے معطل کردیا گیا.معطلی کے نوٹیفکیشن کرپشن کیسز میں ملوث ہونے پر جاری کیے گئے جبکہ معطلی کے آرڈراسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم سے جاری کیے گئے۔دوسری جانب رائے ممتاز اور رائے بخشی خان کو بھی ملازمت سے معطل کردیا گیا، محمدخان بھٹی اور رائیممتاز بھٹی سے ملازمین کی خدمات کو بھی واپس لے لیا گیا۔خیال رہے کہ محمد خان بھٹی سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے ، ان کو ترقیاتی اسکیموں میں کک بیکس کی وصولی کے الزامات سمیت مختلف مقدمات میں حراست میں بھی رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں