عدالت نے شہریار آفریدی کو کمرہ عدالت میں ہی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی۔
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کو متعلقہ مجسٹریٹ کےسامنے پیش کرنےکا حکم دیا تھا اور عدم پیشی پر ہائیکورٹ نے 19جون سے توہین عدالت کی کارروائی کاعندیہ دیا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہریارآفریدی کےخلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہریار آفریدی کا فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ کرانی ہے جس کے لیے 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے.شہریار آفریدی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز سوشل میڈیاسے حاصل کی گئیں تو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔دوران سماعت شہریار آفریدی کی فیملی سے ملاقات کروانے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو کمرہ عدالت میں ہی فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سنے کےبعد پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے کچھ دیر بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور شہریار آفریدی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔اسلام آباد کچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے رانا ثنااللہ کو جیل میں ڈالا تھا، کیا اب وہ یہ سب کرا رہے ہیں؟اسلام آباد کچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے رانا ثنااللہ کو جیل میں ڈالا تھا، کیا اب وہ یہ سب کرا رہے ہیں.
