ملک کی موجودہ بحرانی کیفیت اور بدترین معاشی حالات کا زمہ دار سابقہ عمرانی حکومت ہے۔ورکرز کنونشن سے خطاب
کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہےکہ جذباتی کارکنوں کو جذباتی نعروں پر اکساکر فتنہ فساد پھیلانے والے آج اپنے قیدی کرکنوں سے برات کا اعلان کررہاہے قومی قیادت کارکنوں کے تحفظ کے لئے ڈھال بنتے ہیں جب کہ عمران خان نے کارکنوں کو بطور ڈھال استعمال کیا ریاست جمہوریت آئین اور ملک و قوم کی خاطر تو سیاسی قیادت نے بیش بہا قربانیاں دیں جیلوں میں سالوں تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیے مگر اپنے اصولی موقف پر کمپرومائز نہیں کیا عمران خان جیسا حادثاتی لیڈر قوم کو لیڈ نہیں کرسکتا ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا امجد خان ضلعی امیر مولانا غلام یاسین مفتی ابرار احمد مولانا قاری سیف الرحمن راشدی صفدر شہزاد اور دیگر رہنماؤں سمیت مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ امریکا کو للکارنے والا غازی پولیس نفری سے چھپتا پھر رہاہے چوروں کا سردار بے نقاب ہو چکاہے چور کھبی بھی پولیس کے گرفت سے نہیں بچ سکتاانہوں نے کہاکہ ملک کی موجو
