ملک کے مشہور شاعر اقبال کوثر مرحوم کی کتاب”ابد گیر”کی تقریب رونمائی

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی المرکزجہلم اور دیگر ذیلی تنظیموں ایم سی ڈبلیو اے دجسٹرڈ اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام”بیاد رفتگان”کے سلسلے میں الحقیق ہال المرکزجہلم میں ملک کے معروف شاعر اقبال کوثر مرحوم کی کتاب”ابد گیر”کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔جس کے مہمانِ خصوصی محمد آصف گوندل تھےجبکہ صدر تقریب فاروق مرزا اور مہمانِ اعزاز میجر(ر) زرغون گل خان تھے- تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف شاعر احسان شاکر نےانجام دیے دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،محمد اسد مرزا،معروف شاعر احسان شاکر،محمد امین میر،شاہد جلیل سیٹھی،عبد الوحید رزاق،سید مظہر عباس نقوی،ڈاکٹر عبد الشکور،پروفیسر راجہ عبدالرحمان جنجوعہ،محمد ارشد احمد مرزا،راشد منیر،عصمت حسین،محمد نجیب،میاں نعیم بشیر،ایم ایم یادش،استاد عبد الرحمن مانی،محمد احمد جمیل ریجنل چیف یو بی ایل و عسکری بینک جہلم اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اسں کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی نعت رسولِ مقبول صلعم کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔مقررین نے اقبال کوثر مرحوم کی شاعری اور ان کی شخصیت پر تقاریر کرتے ہوئے کہا۔کہ مرحوم ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔ان کی شاعری میں ایک ندرت،ایک اچھوتا پن تھا۔وہ اپنے عہد کے ایک منفرد شاعر تھے۔مقررین نے اپنی تقاریر میں ان کے چیدہ چیدہ اشعار سن کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔وہ اشعار یوں تھے۔۔
جس طرح لوگ خسارےمیں بہت سوچتے ہیں۔۔
آج کل ہم ترے بارے میں بہت سوچتے ہیں۔۔
میں نے جو تصویر بنائی،آپ ادھوری رکھی ہے۔۔
جتنی قربت قدر نہ کھو دے،اتنی دوری رکھی ہے۔۔۔
دھیان تمہارا آتا ہے تو بچو جینا پڑتا ہے۔۔
تم نے میرے مرنے میں بھی کیا مجبوری رکھی ہے۔۔۔
اس کے بعد معروف شاعر راشد منیر نے اقبال کوثر مرحوم کی کتاب”ابد گیر”کی رونمائی کا فریضہ انجام دیا۔ تقریب کے اختتام سے پہلے مرحوم اقبال کوثر،ادارے کے مرحومین اور شرکاء کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس کے بعد تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں