فرینڈز آف ایدھی جہلم کا مشاورتی اجلاس

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)”فرینڈز آف ایدھی ” جہلم سرکل کا مشاورتی اجلاس ایدھی سنٹر جی ٹی ایس چوک جہلم منعقد ہوا۔جس کی صدارت سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،مسز کرنل(ر)افضال،روبینہ تبسّم سابق پرنسپل مدرستہ اللبنات جہلم،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،سید مظہر عباس نقوی اور سید اختر علی شاہ تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر شاہد تنویر نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے پچھلے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔اورتحصیل دینہ،تحصیل سوہاوہ اور میرپور کے ایدھی سنٹرز کی بہترین کارکردگی کے حوالے سے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا۔کہ جہلم ایدھی سنٹر کی طرح یہ تینوں سنٹرز بھی اپنے اپنے سینٹرز سپروائزز کی زیرِ نگرانی انتہائی محنت،لگن اور جذبہ خدمت انسانیت سے سرشار ہو کر کام کر رہے ہیں۔اس اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا۔کہ ایدھی سنٹر جہلم کی زیرِ نگرانی چلنے والی ایدھی ایمبولینس کا اندرون شہر نو کلومیٹر ز تک چلنے کا کرایہ پانچ سو روپے ہو گا۔اور نو کلومیٹر سے زیادہ ہر کلومیٹر پر پچپن روپے فی کلو میٹر زائد وصول کیا جائے گا۔اس اجلاس میں عیدالاضحیٰ کی آمد کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ اجلاس کے شرکاء اور ان کے جو جو عزیز واقارب اور احباب عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کررہے ہیں۔ وہ قربانی کیئے گئے جانوروں کی کھالیں ایدھی سنٹر جہلم میں جمع کروائیں۔علاوہ اذیں جو حضرات ایدھی سنٹر کی وساطت سے قربانی کرنا چاہتے ہیں۔تو بکرے کی قربانی کے لیئے مبلغ بیس ہزار روپے،گائے میں حصہ ڈالنے کے لیئے مبلغ تیرہ ہزار روپے جبکہ پوری گائے کے لیئے مبلغ اکیانوے ہزار روپے ایدھی سنٹر میں جمع کروا کر باقاعدہ رسید حاصل کرسکتے ہیں ۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔ھس کی میز بانی ڈاکٹر محمد اسد مرزا اور مسز کرنل(ر) افضال نے کے۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں