فلم کی ہدایت کاری پروڈیوس اور تحریر پاکستانی فلمساز ڈی جے کمال مصطفی نے کی ہے۔
کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 2019 کی پاکستانی اردو زبان کی اینیمیٹڈ مختصر فلم ہے جس کی ہدایت کاری، پروڈیوس اور تحریر پاکستانی فلمساز ڈی جے کمال مصطفیٰ نے کی ہے۔ فلم کا مقصد بھارت کے بالاکوٹ حملے کے دھوکہ دہی اور پاک فضائیہ کے آپریشن اوربھارتی فضائیہ کے خلاف مناسب ردعمل کے بعد کی حقیقت کو ظاہر کرنا ہے۔۔ اس میں پاکستانی فضائیہ کے ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو مار گرانا اور ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمان کو پکڑنا بھی شامل ہے. 2022 میں، آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر، کئی پاکستانی میڈیا چینلز نے فلم کی اسکریننگ نشر کی جسے براہ راست چلایا
.گیافلم کا اصل تصور فلمساز ڈی جے کمال مصطفیٰ نے 2019 میں پاک فضائیہ کی جانب سے دو بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد حاصل کیا تھا۔ یہ پاکستان میں پہلی قسم کی اینی میٹڈ فلم تھی جو فضائی لڑائی، اور فوجی ردعمل پر ریلیز ہوئی تھی۔ پاک فضائیہ نے اس آپریشن کو ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کا نام دیا۔ پاکستان ایئر فورس سمیت کئی اعلیٰ اداروں نے مئی 2019 میں فلم کی تیاری شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔اس فلم کو کسی ادارے نے فنڈ نہیں دیا تھا اور اسے ایک غیر منافع بخش منصوبے کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ فلم کا کل بجٹ $700 تھا، جو مکمل طور پر فلمساز نے خود فنڈ کیا تھا۔ یہ فلم اس وقت پاکستانی فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے اعزاز میں کمال مصطفیٰ نے بنائی تھی۔ فلم کی کہانی 26 فروری 2019 سے شروع ہوتی ہیں ، جب بھارتی ایئر فورس نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور جبہ بالاکوٹ کے مقام پرخالی جنگل میں اپنے پے لوڈ گرائے اوربھاگ نکلے۔ ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 350 دہشت گرد مارے گئے لیکن پاکستان ملٹری ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یہ معلومات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اس فلم میں بھی یہ ہی دکھایا گیا ہیں کہ بالاکوٹ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پاکستان نے ایک خوبصورت جنگل کھو دیا بمہ چرند ، پرند ،درخت وغیرہ۔ اس کے بعد فلم میں پاک فوج نے ایک میٹنگ منعقد کرنے اور بھارتی جارحیت کا موزوں جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ فلمساز ڈی جے کمال مصطفٰی نے اس فلم کو اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی ، نعمان علی خان کے نام کیا جنھوں نے بھارتی جہاز مارگرائے. اس فلم میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری اور اس کا اعترافی بیان بھی دکھایا گیا ہیں۔
