ایف آئی اے نے اعظم سواتی، علی زیدی اور قاسم سوری کو طلب کرلیا

Spread the love

ایف آئی اے کے مطابق تینوں رہنماوں کو 22 جون کو لاہور آفس طلب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے نے اعظم سواتی، علی زیدی اور قاسم سوری کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور حال ہی میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے علی زیدی کو طلب کرلیا ہے۔ایف آئی اے نے تین اہم رہنماوں کو 22 جون کو طلب کیا ہے، اور تینوں کو نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق تینوں رہنماں کو 22 جون کو لاہور آفس طلب کیا گیا ہے، غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصورہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں