کراچی میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

Spread the love

ٹورنامنٹ کا انعقاد نیئر فاروق لودھی نے اپنے والد اسلام الدین خان لودھی کی یاد میں کروایا۔

کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انجمن فلاح و بہبود لودھی برادران کراچی کے زیر اہتمام برادری کے نوجوانوں کی جسمانی نشونما اور فروغ کے لیے لٹل ماسٹر حنیف محمد گراؤنڈ کچی میمن فیملی پارک نزد رنگون والا ہال دھوراجی کراچی میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا -اس شاندار اور بہترین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد جنرل سیکریٹری نیئر فاروق لودھی صاحب نے اپنے والد اسلام الدین خان لودھی کی یاد میں کروایا ۔ اس میگا ٹورنامنٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آٹھ ٹیموں نے گرمجوشی کے ساتھ حصہ لیا۔ لودھی ٹائٹنز، لودھی کنگ الیون، ہٹلرز الیون، لودھی اسٹرائیکرز، لودھی ٹائیگرز، لودھی چیلنجرز، کورنگی اسٹارز اور حسن ٹائیگرز , یہ ٹورنامنٹ دو مرحلوں پر منحصر تھا۔ پہلا سیمی فائنل لودھی کنگ الیون اور کورنگی سٹار کے درمیان ہوا جس میں لودھی کنگ الیون نے شاندار مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی_ دوسرا سیمی فائنل ہٹلرز الیون اور لودھی چیلنجرز کے درمیان ہوا جس میں ہٹلر الیون نے کامیابی حاصل کی.ٹورنامنٹ کا فائنل میں ہٹلرز الیون اور لودھی کنگ الیون کے درمیان بہترین مقابلہ ہوا. تمام مہمانوں اور شائقین کو شاندار فائنل میچ دیکھنے کو ملا.میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا.جس پر ہٹلرز کو یہ فائنل جیتنے کے لیے چھ رنز درکار تھے۔ ہٹلر الیون کے بلے باز حسیب رضا لودھی نے آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا.مہمان خصوصی اور صدر انجمن و دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور جنرل سیکریٹری نیئر فاروق لودھی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لودھی برادری کے نوجوانوں کے لیے شاندار ٹورنامنٹ اور تقریب کا انعقاد کیا۔اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی عبد الحمید لودھی سابق صدر اور اخلاق احمد لودھی صدر تھے۔ دیگر مہمانوں میں صدر لودھی برادری کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی جناب عبدالوحید لودھی صاحب، رضوان عبدالسمیع چیئرمین جناح ٹاؤن، جنید مکاتی یوسی چیئرمین، راؤ عاطف شبیر اور ضیاء الحق وائس چیئرمین , محمد اشرف لودھی، افتخار احمد لودھی، رئیس احمد لودھی، ہاشم لودھی، عبدالنعیم لودھی، سعید احمد لودھی عہد نیوز, عمران علی خان لودھی، حاجی شیر محمد لودھی اور لودھی برادری کے دیگر سینئر ممبران نے بھر پورشرکت کی۔مجلس عاملہ تمام لودھی برادری, اسپورٹس اور ٹورنامنٹ کمیٹی ممبران، سینئر معزز اراکین اور خاص طور پر عبدالحمید لودھی اسپورٹس سیکریٹری، محمد اظہر لودھی, خالد پرویز لودھی، شہزاد غنی لودھی، اسرار احمد لودھی، خالد اکرم لودھی, مطلوب احمد لودھی، فلک شیر لودھی, تنویر لودھی، علی رضا لودھی، محمد ندیم لودھی، کا ان کی انتھک محنت، لگن، کاوش , زبردست حوصلہ افزائی اور تعاون کے لیے خصوصی مشکور ہے۔ جن کی بھرپور کوششوں کی بدولت یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں