دارالامان جہلم خواتین اور بچوں کے لئے بہترین ماحول بنانے میں کامیاب

دارالامان جہلم میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ایک بہترین دن۔ کبھی حالات اور کبھی خیالات انسان کو بے گھر کر دیتے ہیں عدم برداشت، بے ترتیب اور بغیر تربیت کے جو معاشرے ہوتے ہیں وہ ایسے ہی بے ہنگم ہوتے ہیں۔ عجیب کہانیاں ہیں ان کی کسی کو نکال دیا گیا تو کوئی چھوڑ آئی ہے سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔ ایک ایک کے متعلق لکھنا شروع کروں تو کبھی قلم خون بہا دے تو کبھی آنکھیں خون بہائیں لیکن کبھی کبھی معاشرے کا خون سفید ہوتا ہوا نظر ائے۔۔۔نجانے کیسی سوچ ہے کہ آج میرے الفاظ کی ترتیب ہی بگڑ گئی ہے ۔۔۔۔میرا سوال ہے ان بیٹیوں سے کہ جن کو والدین گھر میں 25 سال تک پڑھاتے لکھاتے ہیں ان کو اگر والد کی محبت پر یقین نہیں تو 25 دن کی محبت پر یقین کیسے ہے ؟؟؟ اور والدین سے یہ سوال بھی کہ ایسا کیا رواج کیا ریت ہے کہ بچی کو خود سے اتنا دور کر دیں کہ وہ سوال نہ کر سکے بات نہ بتاسکے۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ ضرورت اب اس تربیت کی ہے کہ والدین دوست احباب اور شریک رشتےدار بیٹیوں کی شادی کی بجائے ان سے ان کے مستقبل ان کے کیریئر کی بات کریں ہر دوسری بات پر بیٹی کو یہ کہنے کی بجائے کہ اگلے گھر جا کہ کرنا ہے اس گھر کو بھی اپنا سمجھنے دیا جائے ۔۔۔بوٹیاں اب بیٹیوں کی پلیٹ میں رکھنے کا رواج ڈالا جائے ۔ اپنی بیٹیوں کو گھر پر تخفظ کا احساس دیں ایسا نہ ہو کہ شہزادے کے خواب دیکھتے دیکھتے وہ ساری عمر شہزادے کی تلاش میں ضائع کر دیں اور والدین بے بسی کی تصویر بن جائیں۔
بیٹیاں تو بابا کی رانیاں ہیں ماں کی سہیلیاں ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں جبکہ ہمارا دین ہمارا آئین خواتین کو مکمل حقوقِ دیتا ہے تو عملدرآمد کیوں نہیں بیٹا کرے تو غلطی بیٹی کرے تو غیرت کا مسلہ کیوں؟؟؟؟؟؟
بیٹی کوئی غلطی کرے تو گولی مار دو اور بیٹا کرے تو باہر بھیج دو آخر کب تک اور کیوں ؟؟؟؟؟؟
دوران سیشن جو سب سے اہم اور خوبصورت بات سامنے آئی وہ وہاں موجود خواتین کا دارلامان جہلم کی انتظامیہ کے متعلق اظہار خیال تھا جب ان سے کھانے پینے اور رہنے کے متعلق پوچھا گیا تو سب نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
