امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی.وزیراعظم کی منظوری کے بعد ذکا اشرف کے ساتھ مصطفیٰ رمدے کا دوسرا نام بھی بورڈ آف گورنرزکوبھجوایا گیا۔ ان دوناموں کے ساتھ بورڈ آف گورنرز کی تعداد 10 ہو گئی۔چار ڈیپارٹمنٹ اور 4 ایسوسی ایشن کے ممبران بورڈ آف گورنرز میں شامل ہونگے جس کے بعد پی سی بی کا الیکشن ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر پی سی بی انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے اور رواں ہفتے ہی چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائیں گے.چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے عہدے کی معیاد 21 جون کو ختم ہوجائے گی اور آج ہی منیجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے.
