لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
لنڈی کوتل میں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ. عوام کو مشکلات کا سامنا. خواتین سرو پر پانی لانے پر مجبور. لنڈی کوتل ٹیسکو حکام کے خلاف پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر رپورٹنگ کرنے پر لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن کے اہلکار ارشاد اور مبینہ طور پر دیگر اہلکاروں کی مشاورت پر لنڈی کو تل کے صحافی میاں ساجد خان کے خلاف لنڈی کوتل عدالت اور پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کردی گئی لنڈی کوتل عدالت میں اج پیشی کی گئی لنڈی کوتل سول جج نے میڈیا کی بیانات سن کر ٹیسکو حکام کی درخواست خارج کر دی گئی.
ضلع خیبر لنڈی کوتل کے صحافیوں نے ٹیسکو اہلکار شیفٹ انچارج ارشاد کی بزدلانہ فعل کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے ٹیسکو حکام کو خبردار کیا کہ ہم جیلوں اور تھانوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اگر عوام کو بجلی کی تکلیف ہوں تو ہم ضرور رپورٹ کریں گے وہ بھی کوئی پروا کے بغیر لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور ان کے مسائل اجاگر کرینگے اور لنڈیکوتل گریڈ سٹیشن میں عرصہ دراز سے تعینات عملہ کے تبادلے تک جدوجہد جاری رہے گا صحافیوں نے ٹیسکو چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل شیفٹ انچارج ارشاد خان اور دیگر عملہ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،واضح رہے کہ ٹیسکو حکام نے لنڈی کوتل مشران سیاسی قائدین اور عوام کے ساتھ دو مرتبہ 6گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا باقاعدہ تحریری معاہدہ کر لیا گیا تھا لیکن ابھی تک مزکورہ معاہدہ پر عمل درامد نہیں ہوسکا،سیاسی قائدین نے لنڈیکوتل میڈیا پر ٹیسکو حکا کی طرف سے بے جا الزامات اور رپورٹ جمع کرنے کی بھر پور مزمت کی اور ٹیسکو حکا م سے مزکو رہ عملہ کو فوری طور پر تبدیل کرنے مطالبہ کیا بصوسرت دیگر بھر پور احتجاج کرینگے اور اس مشکل گھڑی میں لنڈیکوتل صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے.
