بحیثیت مسلمان مستحقین کی مدد کرنا ہم پر فرض ہیں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ بے رحم منہگائی اور غربت کی موجودہ صورتحال ملکی معیشت کو متاثر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی سوئی گیس کے زیادہ بلوں نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی سفید پوش طبقہ خواہشات کی بھینٹ چڑھ گئے ہر جگہ میں غریب لوگوں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے گھر والوں کی چھوٹی چھوٹی خواہشات کو پورا کرنا ممکن نہیں رہا۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت غریب عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے اہم اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان مستحقین کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے۔
